لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جسن علی) لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن  نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف مال روڈ پر تمام شو رومزکی گاڑیاں پارک کرکےاحتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہورکارڈیلرزفیڈریشن کےصدر  نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف غوث الاعظم روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے نمائندے کار ڈیلرز کے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں، تین ماہ قبل میاں اسلم اقبال نے وعدہ کیا جو وفانہ ہوسکا، میاں اسلم اقبال صرف لولی پاپ دےرہےہیں۔

 شہزادہ سلیم خان نے کہاکہ پورے لاہور کےشو روم بند کر کے گاڑیاں گورنر ہاؤس کے سامنے لگا دیں گے اوراس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک مسائل حل نہیں ہونگے۔

انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈکےچئیرمین  چودھری ادریس کا کہنا تھاکہ 21 ستمبر کو مولاناشوکت علی روڈپر کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں ہڑتال اور احتجاج کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

 ان کا کہنا تھاکہ احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے کیونکہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث کاروبار تباہ ہوچکا ہے، محکمہ ایکسائز میں رشوت کا بازار گرم ہے، سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس نہیں دی جا رہی ہیں۔

کار ڈیلرزکا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت تاجر دوست نہیں بلکہ تاجر کش ہے اور جب تک مسائل حل نہیں ہونگے، اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

پریس کانفرنس میں انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ کے چیئرمین چودھری ادریس، میاں عارف، میاں حفیظ، سجاد احمد، محمد انور، شیخ شہریار، اقبال خان، توفیق بٹ سمیت شہر بھر کے کار ڈیلرز نے شرکت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer