لاہور دنیا کے مزید 5 ممالک کے شہروں کا سسٹر سٹی بنے گا

لاہور دنیا کے مزید 5 ممالک کے شہروں کا سسٹر سٹی بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) باغوں کا شہر لاہور5 ممالک کے مزید    شہروں سے سسٹر سٹیز کے رشتے میں بندھنے کو تیار، سسٹر سٹیز کے معاہدوں سے ثقافتی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملے گا۔

کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی نے سمری تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی، آصف بلال لودھی مختلف ممالک کے شہروں کے میئرز کے میونسپل ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ سسٹرسٹیز کے معاہدے کریں گے۔

 سمری کے مطابق ازبکستان کے شہروں خوکیمیات، نامنگن، کرغستان کے شہر اوش، بلغاریہ کے شہر پلوودیو، آذربائیجان کے شہر نیتھچیوان اور چین کے صوبے جینانگسو کے شہر شوزھا لاہور کے سسٹرسٹیز ہونگے۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ لاہور کو 2016 ء میں چین کے شہر حیکاسے سسٹر سٹی کا درجہ حاصل ہوا تھا، تاہم لاہور 14 ممالک چائنہ، ترکی، ساتھ کوریا، بیلجیئم، تاجکستان، سپین، ازبکستان، ایران، برطانیہ، امریکہ اور بیلاروس کے17 شہروں کا سسٹر سٹیز کا اسٹیٹس رکھتا ہے، جڑواں شہروں کے معاہدوں سے تجارتی اور ثقافتی سطح پر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer