محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب، شجرکاری مہم میں پیش پیش

محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب، شجرکاری مہم میں پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان سعدیہ: وائلڈلائف پارکس، چڑیا گھروں اور بریڈنگ سنٹرز میں 21ہزار 700 پودے لگانے کافیصلہ، شجرکاری مہم کے 100روزہ پلان پرعملدرآمد کے لئے متعلقہ افسران کو مقررہ تعداد میں پودے لگانے کی ہدایت کردی گئی۔   

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب محمد نعیم بھٹی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر میں قائم وائلڈلائف پارکس، بریڈنگ سنٹرز اور چڑیاگھروں میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں 100روزہ پلان ترتیت دیتے ہوئے 21700 پودے لگانے کافیصلہ کیا ہے۔

 لاہورچڑیاگھر میں 500، سفاری زو لاہور 2000، وائلڈلائف پارک چھانگا مانگا 1000، ولچرسنٹر چھانگا مانگا 500، وائلڈلائف پارک جلو لاہور 2000، وائلڈلائف بریڈنگ سنٹر گٹ والا فیصل آباد 1000، وائلڈلائف پارک، بریڈنگ سنٹر بھاگٹ پلانٹیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ 1000، وائلڈلائف پارک جھنگ 500، وائلڈلائف پارک کمالیہ 1000، پنجاب وائلڈلائف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ 200، وائلڈلائف پارک، بریڈنگ سنٹرپیرووال اور ضلع خانیوال سمیت دیگر شہروں میں بھی پودے لگائے جائیں گے۔

 ڈائریکٹرمحکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پارکس، چڑیا گھروں اور بریڈنگ سنٹرز کے انچارج افسران کو مقررہ ہدف کے مطابق پودے لگانے اوران پودوں کی نگہداشت یقینی بنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کی جارہی ہیں۔  

Shazia Bashir

Content Writer