ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے؛ احسن اقبال

افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت؛ سرحدپر حملہ ؛مذہبی جماعت کالانگ مارچ: کڑیاں ملائیں تو بچہ بھی سمجھ سکتاہے کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں : احسن اقبال

 ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے؛ احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر احسن اقبال نے  کہا افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت؛ سرحدپر حملہ ؛مذہبی جماعت کالانگ مارچ: کڑیاں ملائیں تو بچہ بھی سمجھ سکتاہے کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں ۔

شکرگڑھ میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے نورکوٹ میں  کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک زخمی لومڑی کی طرح پلٹا کھا رہا ہے ۔بھارت جو چالیں چلتا رہا پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے معرکہ حق نے اس کا میک اپ دنیا کے سامنے اتار دیا .خطہ  میں پاکستان کے ساتھ اگر برابری کا سلوک نہیں کرے گا یا برابری کا تعلق نہیں رکھے گا تو ہم اس کی تھانے داری کو قبول نہیں کرتے ۔اس نے اسی زعم کے اندر پاکستان پر جب حملہ کیا تو ہماری مسلح افواج نے اس کا منہ توڑ جواب دے کر اس کو ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم پر کوئی میلی نگاہ نہیں ڈال سکتا ۔

بھارت کوجب  شکست ہوئی تو اس نے پاکستان کے اندر سے بد امنی پیدا کرنے کے لیے اپنے سہولت کاروں کو سرگرم کر دیا اورتحریک طالبان پاکستان جو کہ پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے جن کو عمران خان کی حکومت نے لا کر پاکستان میں دوبارہ بسایا تھا آج ان کے خلاف بھی ہماری مسلح افواج دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کر کے قلعے کما کر رہے ہیں۔آپ کو یہ بھی یاد ہے کہ 2013 کے بعد جو آپریشن ضرب عضب ہوا تھا اس کے نتیجے میں ہم نے ان دہشت گردوں کو پاکستان سے مکمل طور پہ خاتمہ کر کے بھگا دیا تھا اور ملک میں امن قائم ہو گیا تھا لیکن عمران خان کے دور حکومت میں ان لوگوں کو دوبارہ افغانستان سے لا کر پاکستان میں بسایا گیا اور انہوں نے پھر دہشت گردی کا عمل شروع کیا

احسن اقبال نے کہا جیسے ہم نے پہلے انہیں شکست دی تھی ہم پھر ان کو انشاءاللہ تعالی شکست دیں گے اورآپ دیکھ رہے ہیں کہ افغانستان کے وزیر خارجہ کا بھارت کا جو دورہ ہے اور اس دورے کے نتیجے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان پہ حملہ کرنا اور ایک مذہبی جماعت کا اسی کے ساتھ اسی ٹائمنگ کے ساتھ اپنا لانگ مارچ شروع کر دینا یہ تانے بانے اور یہ ساری کڑیاں ملائی جائیں  تو ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ یہ کون کروا رہا ہے یہ کس کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ میں سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ دو سال سے غزا کے اندر بمباری ہو رہی تھی تو آپ کے پیٹ میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی تب گھروں میں بیٹھے رہے اب جب غزا کے اندر امن ہو گیا ہے جس میں پاکستان نے  مثبت کردار ادا کیا ہے۔آج غزا کے اندر لوگ مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں لوگ اپنے گھروں میں جا رہے ہیں لوگ خوشیوں کے ساتھ اپنی دوبارہ گھروں کی تعمیر کر رہے ہیں اور حماس بھی اس امن کے معاہدے کو قبول کر چکی ہے جو کہ وہاں نمائندہ تھی جو کہ وہاں پر جنگ لڑ رہی تھی  امن کی تو اپ غزہ کا نام لے کر پاکستان میں بدامنی کر رہے ہیں

احسن اقبال نے کہا آپ ماؤں کے بیٹوں کو مروا رہے ہیں چاہے وہ پولیس کے اندر ہوں چاہے و ہ آپ کے کارکن ہوں یہ تشدد کی سیاست اور یہ بدامنی اس موقع پر کہ جب ہندوستان پاکستان میں بدامنی پیدا کرانے کے لیے دہشت گردی کر رہا ہے تو کیا یہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں اتا،ان لوگوں کے چہروں کو پہچانیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2018 میں جنرل فیض  کے کہنے پر فیض آباد میں  دھرنا دیا ان کا ماسٹر  تھا  یہ  جماعت پیداوارجنرل فیض کی اور ان کو 2018 میں بنایا گیا تھا مسلم لیگ ن کا بریلوی مکتبہ ووٹ کا ووٹ  کاٹنے کے لیے تاکہ مسلم لیگ ن کو 2018 کے الیکشن میں ہرایا جا سکے۔
 فیض اباد میں انہوں نے جو دھرنا دیا اس کا نتیجہ کیا نکلا کہ اس دھرنے کے بعد پاکستان گرے لسٹ کے اندر شامل ہو گیا ہمیشہ انہوں نے وہ کام کیا ہے کہ جس نے پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچایا  کوئی تحریک نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس اور ان کے حرمت کی ٹھیکداری  نہیں ہے۔ ہر مسلمان جس نے کلمہ پڑھا ہے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت آپ کی ناموس اور اپ کی حرمت کا وہ محافظ ہے اور وہ اس کا چوکیدار ہے کسی ٹھیکیدار کی ضرورت نہیں ہے۔  نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم تو رحمت اللعالمین ہیں ۔