ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل میپس میں ایک اہم تبدیلی کر دی گئی

گوگل میپس میں ایک اہم تبدیلی کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل کی جانب سے گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو اس کی مختلف سروسز اور ایپس میں شامل کرنے کے لیے کافی کام کیا جار ہا ہے، جس کے بعد اب بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گوگل میپس نیوی گیشن میں بہت جلد ایسا ہونے والا ہے۔

 اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس بیٹا ورژن میں نئے جیمنائی اسسٹنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ اسے ان ایبل کرنے پر گوگل اسسٹنٹ کی بجائے جیمنائی کی جانب سے اس وقت ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے جب صارف کی جانب سے نیوی گیشن انٹرفیس کے اوپر دائیں کونے پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کیا جاتا ہے۔

 آغاز میں مائیکرو فون کا آئیکون گوگل اسسٹنٹ کا رنگ ہی ہوگا مگر جب اسے کلک کیا جائے گا تو جیمنائی کا سپارک آئیکون ٹرن آن ہو جائے گا۔

 جیمنائی نیوی گیشن کے لیے ایسی چیزیں کرسکے گا جو گوگل اسسٹنٹ نہیں کرسکتا تھا۔

 مثال کے طور پر آپ جیمنائی کو کہہ سکتے ہیں کہ ایسے راستے تجویز نہ کرے جس میں ٹول ٹیکس نہ دینا پڑے اور پھر وہ خودکار طور پر ایسا کرے گا۔ آپ اس سے نیوی گیشن سے ہٹ کر بھی سوالات پوچھ سکتے ہیں جیسے موسم کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ا سکے علاوہ ایک بار جب میپس میں جیمنائی کو ان ایبل کیا جائے گا، تو ایپ میں جیمنائی سیٹنگز کو تبدیل کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گوگل میپس میں کی جانے والی یہ تبدیلی تمام صارفین کو دستیاب نہیں مگر مستقبل قریب میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔