ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف

سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کردیئے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ریلیف حاصل کرنے والوں میں گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقہ جات کے صارفین شامل ہیں، اِن صارفین کو بجلی بلز کی مد میں 17ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 15لاکھ صارفین، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے  4لاکھ 75ہزارصارفین، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 2لاکھ 65ہزار ، اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کے 77 ہزار، لاہور کے 48 ہزار اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ایک لاکھ 65ہزار صارفین کے بلز معاف کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹرائبل الیکڑک کمپنی کے ایک ہزار صارفین بھی اگست کے بجلی بل ادا نہیں کریں گے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے متاثرین کے حوالے سے سروے جاری ہے۔