ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں پولیو مہم کا کل سے آغاز ہوگا

ملک بھر میں پولیو مہم کا کل سے آغاز ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ یہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی۔ جس کے دوران 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔