ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد ؛ سول سوسائٹی نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

ایبٹ آباد ؛ سول سوسائٹی نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایبٹ آباد میں سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ۔ 

ریلی شاہین چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی ، جس کے دوران ریلی میں شریک ہونے والے افراد نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی، اور فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی ۔ اس موقع پر شرکا نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید مزمت بھی کی۔ 

واضح رہے کہ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 23 پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ۔