عابد چودھری :طیفی بٹ کی لاش کاپوسٹ مارٹم رحیم یارخان کےہسپتال میں مکمل، پوسٹ مارٹم کےبعد طیفی بٹ کی لاش کوورثاکےحوالےکردیاگیا۔
پولیس کے مطابق ورثا لاش کو گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں ،طیفی بٹ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک ہوا۔
دوسری جانب طیفی بٹ پولیس مقابلےکامقدمہ تھانہ سی سی ڈی رحیم یارخان میں درج کرلیا گیا،مقدمہ ایس ایچ او سی سی ڈی جبران جیرالڈ کی مدعیت میں درج کیاگیا۔