ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجنوں آزاد ارکان اسمبلی کو  پشاور کےوزیراعلیٰ ہاؤس میں قید  کر دیاگیا

Pakhtoonkhwa chaos, City42, PTI, Chief Minister House, Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا مین شدید کیاؤس کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وزیراعلیٰ ہاؤس چھوڑ دینے کے بعد درجنوں آزاد ارکان کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں قید کر رکھا ہے۔ 

بعض میڈیا رپورٹوں میں پی ٹی آئی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھے جا رہے ارکان اسمبلی کی تعداد  80 کے لگ بھگ ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے پی انتخاب  کے سلسلے میں تحریک انصاف نے  اپنے 80 ارکان کو  "وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں  پابند" کر دیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق 80 سے زیادہ پی ٹی اراکین اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں  پابند کر کے رکھا  گیا ہے۔ ان مین سے صرف  5 سے 10 ایم پی اے رات کو اپنے گھرجا سکتے ہیں اور صبح وہ دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ جاتے ہیں۔

ذرائع   نے دعوی کیا کہ کسی "ناخوشگوار واقعہ" sے بچنے کے لیے آزاد ارکان اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں روکا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق   ان آزاد ارکان اسمبلی کے "غیر ضروری کالز" کرنے اور سننے  پر  بھی پابندی عائد ہے۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات دیر گئے پی ٹی آئی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ آج  وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں اسد قیصر، جنید اکبر ،سلمان اکرام راجہ اور کچھ دوسرے پارٹی رہنما شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں "وزیر اعلیٰ کے انتخاب" کےحوالے سے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور  ممکنہ احتجاج کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے مطابق  سہیل آفریدی بھ یوزیراعلیٰ ہاؤس مین ہونے والے پارٹی کے اجلاس مین موجود تھے۔ انہوں نے  اجلاس کے شرکا سے کہا کہ  بانی نے مجھےنامزد کیا ہے ، ان کی ہدایات کو لے کر چلنا ہے۔