لاہور کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم  افراد کی لاشیں برآمد

 لاہور کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم  افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : لاہور کے مختلف علاقوں سے 4نامعلوم  افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار ،گلشن راوی ،مسلم ٹاؤن اور مغل پورہ سے 4نامعلوم  افراد کی لاشیں برآمد  ہوئیں۔ داتا دربار کے قریب سے 45 سالہ شخص،مغلپورہ کے علاقہ سے 60 سالہ شخص، گلشن راوی کے علاقے سے 30 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔  ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام افراد نشے کے عادی تھے اور نشےکی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔ 

پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیں۔