نواز شریف کا جدہ میں والہانہ استقبال

Nawaz Sharif, Jaddah Airport, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے خصوصی طیارہ کے زریعہ سعودی عرب کے جدہ ائیرپورٹ پہنچ گئے، جدہ میں نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے لندن سےسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے رفقا کے ہمراہ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 116 سے جدہ کا سفر کیا۔

 سعودی عرب روانگی کیلئے نوازشریف لندن کی ایوین فیلڈ رہائشگاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے تو وہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا تھا۔

لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے سعودی ائیر لائن کی پرواز 4750 کلومیٹر سے زائد کا سفر 5 گھنٹے 27 منٹ میں طے کرکے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی۔

سعودی ائیر لائن نے اس پرواز کیلئے  جدید بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا، جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً سات دن قیام کرنے کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

لندن میں نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی تھی۔