گٹکے کے گودام پر چھاپہ مارنے پر ملزمان نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا

گٹکے کے گودام پر چھاپہ مارنے پر ملزمان نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹنڈو محمد خان میں مین پوری اور گٹکے کے گودام پر چھاپہ مارنے پر ملزمان نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو یرغمال بنانے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللّٰہ میمن اور ملزمان کے درمیان مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یرغمالیوں میں اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، ملزمان کے حملے میں اے ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer