رشتے سے انکار کیوں کیا؟ لڑکی کا بھائی قتل

Murder in Islamabad
کیپشن: Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسلام آبادمیں رشتے سے انکارپر لڑکے والوں نے لڑکی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق مدعی نے اپنے بیان میں کہا  کہ  ملزمان منشیات سپلائی کا دھندا کرتے ہیں اس لئے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا ،رشتہ سے انکار پر ملزمان  طیش میں آئےاور عبدلباسط کو قتل کردیا۔

 ملزمان  ظاہر شاہ،جواد ،محبت جان نے فائرنگ کرکے عبدالباسط کو قتل کیا، ملزمان کی ساتھی خواتین نے بھی فائرنگ کی، تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج  کر لیا گیا۔مدعی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے  آبائی علاقے میں جینا دوبھر کردیا تھا ، دوسری جگہ منتقل ہونے کے بعد بھی ملزمان نےان کا  پیچھا نہیں چھوڑا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر