غیر آرام دہ لباس پہننے والی ایئر ہوسٹسز کیلئے بڑی چھوٹ

Air Hostess Sky Up
کیپشن: Air Hostess
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یوکرائنی ایئرلائن اسٹاف کی سنی گئی، اب خواتین اسٹاف اونچی ایڑھی اورتنگ اسکرٹ کی جگہ آرام دہ لباس پہن سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق سکائی اپ ایئر لائن ک کی انتظامیہ نے اپنے فضائی عملے کے پرانے لباس کو نئے آرام دہ لباس سے بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مگر یوکرائن کے لیے اس میں خاص بات یہ ہے کہ پرانی اور صنفی امتیاز پر مبنی روایات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ سکائی اپ کمپنی نے اپنے عملے سے متعلق سروے کیا تو اسے معلوم ہوا کہ خواتین ملازمین اپنی اونچی ایڑی والی جوتی، چست پاجامے اور باریک سکرٹس سے تنگ آ چکی ہیں۔

ان کا موقف تھا کہ اس غیر آرام دہ لباس میں وہ شائد پرکشش تو نظر آرہی ہوں لیکن وہ اپنے اولین فرض یعنی مسافروں کی رہنمائی اور ان کی تواضع کے قابل نہیں ہیں جس پر کمپنی کی جانب سے ا ونچی ایڑی، سکرٹس اور تنگ پاجامے جیسی شرائط ختم کر دی گئی ہیں اور اس کی جگہ ٹرینزر (جوگرز)، کھلی نارنجی جیکٹس اور ٹراؤزر کی اجازت دے دی ہے۔

This Ukrainian airline company has decided to put an end to heels and pencil skirts after collecting feedback from flight attendants. The carrier's uniform for women now includes white Nike sneakers and a loose orange suit with trousers and a silk scarf. https://t.co/hNajTry5FR pic.twitter.com/Pz0D7CGctx

— CNN International (@cnni) October 11, 2021 />یہ یورپی ایئر لائنز  میں کوئی پہلا ایسا واقعہ نہیں ہے  اس سے قبل ورجن اٹلانٹک نے اپنے فلائٹ اٹینڈنٹس کو میک اپ نہ کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ جاپان کی ایئر لائنز نے اونچی ایڑھی کی شرط ختم کر دی ہے اور اپنے عملے کو تنگ سکرٹس کے بجائے آرام دہ پاجامے (ٹراؤزر) کا آپشن دیا ہے۔ اسی طرح نارویجین ایئر نے عام جوتے پہننے کی اجازت دے دی اور خواتین عملے کے لیے ضروری کاسمیٹکس کا سامنا بھی ساتھ رکھنے کی شرط ختم کر دی ہے۔