ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کا نئی مردم شماری جلد کرنے کا مطالبہ

ECP
کیپشن: ECP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت سے نئی مردم شماری جلد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، حلقہ بندیوں کے لئے کم از کم 6 ماہ درکار ہوں گے، شفاف اور بہترین حلقہ بندیوں کیلئے حکومت دسمبر 2022 تک مردم شماری مکمل کرے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں ہونے والی ساتویں مردم شماری سے متعلق تجاویز کو جزوی طور پر منظور کیا گیا،  کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم نے مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز کی مخالفت کی۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ  کے رہنما امین الحق نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، جو شخص جہاں مقیم ہے اسے مردم شماری کے دوران اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں آخری مردم شماری 2017ء میں ہوئی تھی، مردم شماری کے نتائج پر سندھ کی سیاسی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer