پاک زمبابوے سیریز  کیلئے سینیئرز کو آرام دینے کا فیصلہ

پاک زمبابوے سیریز  کیلئے سینیئرز کو آرام دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاک زمبابوے سیریز  کیلئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ساتھی سلیکٹرز سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔

ہوم سیریز کے لئے محمد حفیظ ، شعیب ملک، محمد عامر اور وہاب ریاض کو آرام دینے کی کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وکٹ کیپر محمدرضوان سے اننگ کا آغازکروانے کی تجویز ہےمحمد رضوان حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں آصف علی، سہیل تنویر، محمدموسیٰ کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،دوسری جانب فاسٹ باولر نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے ۔
سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، ذرائع کے مطابق نوجوان حیدرعلی، خوشدل شاہ،ظفرگوہر،ذیشان ملک کے نام بھی زیر غور ہیں،زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان 19 اکتوبر کو متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer