عمران خان مافیاز کی سرپرستی کررہا ہے، حمزہ شہباز

عمران خان مافیاز کی سرپرستی کررہا ہے، حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک شروع بھی نہیں ہوئی اور یہ بوکھلا گئے، دھرنے والے کس منہ سے کہتے ہیں کہ جلسے نہ کریں، بہت ہوگئی، اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو بہت جلد لگ پتہ جائے گا یہ خوابوں کی جنت میں رہتے ہیں اور  انہیں بہت جلد دن میں تارے نظرآنے والے ہیں- انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے ادویات کی دستیابی کیلئے قیمتیں بڑھائیں، ایسی حکمت عملی کو کیا آگ لگانی ہے۔آج آٹے کی قیمت کہاں چلی گئی، گندم غائب ہے۔عوام آٹے کیلئے رو رہے ہیں وزیر کہتے ہیں پتانہیں گندم کہاں چلی گئی۔ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد مہنگائی اور بڑھ جاتی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایسا سی سی پی او بٹھایا گیا جسے 6 سال ترقی نہیں ملی جبکہ سی سی پی او پر سنگین الزامات ہیں۔نیازی صاحب آپ کا یومِ حساب قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ٹکٹ لیتے وقت ان لوگوں کو سوچنا چاہیے تھا کہ عزت نفس کا خیال کرنا چاہیے لیکن یہ عوامی ری ایکشن ہے۔ 

حمزہ شہباز نے کہنا تھا کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور عمران خان مافیاز کی سرپرستی کررہا ہے۔ حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا کوئی احساس نہیں۔ مافیاز حکومت کے اندربیٹھے ہوئے ہیں، عوام اس نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت کا محاسبہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب مہنگائی پر 11 نوٹس لے چکے جبکہ مہنگائی پھر بھی بڑھ رہی ہے۔ میڈیا کا گلا گھونٹنے سے کیا بہتری آجائے گی، آپ نے نئے پاکستان کے جو سبزباغ دکھائے سب جھوٹ نکلے۔