وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایات بغیر حل کیے نمٹانے کا انکشاف

وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایات بغیر حل کیے نمٹانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب شروع، تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ دیا گیا۔

شہریوں کی شکایات کو بغیر حل کیے نمٹانے کی شکایات موصول ہونے پر وزیراعظم نے سخت ایکشن لیتے ہوئے شکایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے شہریوں کی شکایات کا حل مجاز افسران کے حتمی فیصلے سے بھی مشروط کردیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نمٹا نہیں سکتے، کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہوگی۔ شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہوگا، غیر مجاز افسران کی جانب سے شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہوگی۔