شہزاد خان: جمعہ کے روز ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ تیس پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، شہر کی بزنس کمیونٹی نے ڈالر کی قدر میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ایک روپیہ تیس پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت ایک سو بتیس روپے تیس پیسے رہی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو بتیس روپے رہی اور ڈالر کی قیمت فروخت ایک سو چونتیس روپے رہی، ڈالر کی قدر میں گراوٹ پر شہر بھر کی بزنس کمیونٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔
لاہور چیمبر کے عہدیدران صدر الماس حیدر اور مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مستحکم کرنے کے لیے مالیاتی ادارے، سٹیٹ بنک آف پاکستان اور وفاقی حکومت اقدامات کرے۔