ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے بڑے سیاسی برج الٹنے کی ٹھان لی، منظور وٹو کیخلاف انکوائری شروع

نیب نے بڑے سیاسی برج الٹنے کی ٹھان لی، منظور وٹو کیخلاف انکوائری شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی احتساب بیورو( نیب) نے کرپشن کے مختلف کیسز میں ملوث بڑے بڑے سیاستدانوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف انکوئری شروع کر دی گئی۔

تفصیلات  کے مطابق کرپشن کے مختلف کیسز میں ملوث بڑے بڑے سیاسی رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے۔ نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف بھی یوٹیلٹی سٹورز میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

  نیب کے مطابق میاں منظور وٹو نے سال سے 2008سے 2013 کے دوران بطور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار یوٹیلٹی اسٹورز میں 200سے زائد ایریا مینیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ نیب کے مطابق میاں منظور وٹو نے اپنوں  کو نوازنے کے لیے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا مینیجر لگایا جبکہ اسے پہلے ایک ایریا مینیجر پندرہ یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔

  نیب کے مطابق میاں منظوروٹو کے خلاف متعقلہ محکموں سے ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ جلد ہی میاں منظور وٹوکو بیان قلمبند کروانے کےلیے طلب کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer