ضمنی الیکشن: انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے قریب

ضمنی الیکشن: انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے قریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم کا آج آخری روز، امیدوار آج رات 12 بجے تک انتخابی مہم جاری کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے چار حلقوں میں اتوار کے روز ضمنی الیکشن کے لیے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا، پی پی ایک سو پینسٹھ میں شہباز شریف کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی چھوڑی گئی نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا، جس میں ن لیگ سے سیف الملوک کھوکھر اور منشا سندھو میں مقابلہ ہو گا۔

پی پی ایک سو چونسٹھ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار یوسف علی اور مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت بٹ میں مقابلہ ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی چھوڑی گئی این اے ایک سو اکتیس کی نشست پر ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے ہمایوں آختر میں مقابلہ ہے، جبکہ حمزہ شہباز شریف کی چھوڑی گئی این اے ایک سو چوبیس کی نشست پر ن لیگ سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور غلام میحی الدین مدمقابل ہوں گے۔