ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی افغانی پکڑوائیں، بھاری انعام پائیں

Afghani, Illegal Afghans in Pakistan, Punjab Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پولیس نے پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن (بشمول غیر دستاویزی افغان باشندوں) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کے لیے بھاری انعام کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ 

پنجاب میں کہیں بھی موجود غیر قانونی افغانی تارکین کی نشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رہیں گے اور انہیں ہر غیر قانونی افغانی کی نشان دہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ 

انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے پنجاب کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تحریری ہدایت بھیجی گئی ہے کہ جو شہری غیر قانونی افغانیوں کے متعلق اطلاع دین انہین  دس ہزار روپے انعام دیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جو غیر قانونی افغانیوں کو رہنے کے لئے کرایہ پر مکان یا کاروبار کرنے کے لئے دوکان کرایہ پر دیئے ہوئے ہیں۔ 

پنجاب بھر مین ایسے افغانیوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جن کے پاس ویزے تو سیاحت یا علاج وغیرہ کے ہیں لیکن وہ یہاں کاروبار کر رہے ہیں۔  پولیس ایسے افغانیوں کے متعلق اطلاع دینے والے شہریوں کو بھی  دس ہزار روپےانعام دے رہی ہے۔