ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے حکام کی لاپروائی، ویب سائٹ کئی ماہ بعد بھی پرانی معلومات پر قائم

پی ایچ اے حکام کی لاپروائی، ویب سائٹ کئی ماہ بعد بھی پرانی معلومات پر قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب:پی ایچ اے حکام کی نااہلی کا معاملہ سامنے آیا ہے، کیونکہ پی ایچ اے کی آفیشل ویب سائٹ کئی ماہ گزرنے کے باوجود اب تک اپڈیٹ نہیں ہوئی، جس سے شہریوں کو معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان ذرائع کے مطابق محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ پر وہ افسران اور ان کے عہدے اب بھی موجود ہیں جو کئی ماہ قبل ادارہ چھوڑ چکے ہیں۔

ڈی جی پی اے سے آنے والے پی آر او نبيل احمد اب پی ایچ اے میں نہیں، مگر تصویر اور عہدہ ویب سائٹ پر برقرار ہیں۔
ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نقیب ارشد اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد بھی پی ایچ اے چھوڑ چکے ہیں،شاہد حسین اب ڈائریکٹر انجینئرنگ نہیں، پھر بھی ویب سائٹ پر تصویر اور عہدہ موجود  ہے۔
ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ آپریشن صولت وٹو او ای ایس ڈی ہیں، مگر ویب سائٹ پر نام اور عہدہ بدستور بحال ہے،یہ واضح کرتا ہے کہ پی ایچ اے میں ویب سائٹ اپڈیٹ کرنے میں شدید سستی اور نااہلی کا سلسلہ جاری ہے۔