سٹی42: اسلام آباد کچہری خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خود کش حملہ آور پیدل چل کر کچہری تک آیا۔
دھماکے کے وقت موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور پیدل کچہری تک پہنچا تھا۔
فرانزک اور جیو فینسنگ کا عمل مکمل، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ اے ایس آئی نے پولیس کنٹرول روم کال کر کے واقعے کی اطلاع دی اور نفری طلب کی۔
حملے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد 7 سے 8 کلو تھا۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا، ہینڈلر کے حوالے سے تحقیقات جاری۔
سیف سٹی کی مدد سے حملہ آور کے روٹ کی نشاندہی کی گئی۔
حملے میں ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو مشکوک قرار دیا گیا۔
فرانزک، سی ٹی ڈی، انویسٹیگیشن اور حساس ادارے الگ الگ شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔