رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی واپسی کا سلسلہ شروع

 رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی واپسی کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، اجتماع کے شرکاء کی آبائی علاقوں میں روانگی کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دور دراز علاقوں میں واپس جانے والے شرکاء رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پہنچنا شروع ہو گئے۔

شرکاء کی سہولت کے لیے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر دعا لائیو دیکھانے کے انتظامات کر لئے گئے، ریلوے حکام کی جانب سے اجتماع کے شرکاء کے لیے رائیونڈ سے لاہور شٹل ٹرین چلائی جا رہی ہے جبکہ ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے شرکاء کو حویلیاں روانہ کیا جائے گا، جنوبی پنجاب جانے والے شرکاء علامہ اقبال ایکسپریس، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہوں گے۔