ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا سوئی گیس بلوں کے متلعق بڑا فیصلہ

sui gas
کیپشن: sui gas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ  کا صنعتوں کے سوئی گیس بلوں کے متلعق بڑا فیصلہ  کر لیا ۔ 

لاہور ہاِیکورٹ نے صنعتوں کے گیس بلوں سے جی آئی ڈی سی کے بقایاجات کی وصولی غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے,  بقایاجات کی وصولی کے دائر اپیل خارج کردی۔ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا جس میں انڈسٹریز کی جانب سے محمدمحسن ورک سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

محمد محسن ورک ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کے متعلق ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی گئی۔ہائی پاور کمیٹی نے ابھی تک جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی کے متعلق فیصلہ نہیں کیا، پاور کمیشن کے فیصلے سے قبل جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی غیر قانونی ہے ، عدالت میں محکمہ سوئی گیس کے وکیل کا موقف تھا کہ انڈسٹری کے سوئی گیس بلوں میں جی آئی ڈی سی بقایاجات کی وصولی قانون کے مطابق ہے۔

دو رکنی بنچ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد   ہائی پاور کمیٹی کے فیصلے تک صنعتوں کےگیس بلوں  سے ڈی آئی ڈی سی بقایاجات غیر قانونی قرار دے دئیے ، عدالت  نے کمیٹی کے فیصلے تک لاہور سمیت صوبہ بھر کی صنعتوں کے گیس بلوں سے جی آئی ڈی سی بقایا جات کی وصولی روک دی ۔عدالت نے ہائی پاور کمیٹی کو صنعتوں کے گیس بلوں کے جی آئی ڈی سی بقایاجات کے متعلق 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔