ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کی شکست پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔
میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ 'سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر آپ کے ملک کے وزیر اعظم نے ٹوئٹ کی'۔بھارتی صحافی نے ٹوئٹ کی وضاحت کی کہ 'شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا اتوار کو 0-152 (پاکستان) کے ساتھ 0-170(انگلینڈ) کا مقابلہ ہوگا، تو آپ کے ملک کے کروڑوں کے نمائندے جب ایسی ٹوئٹ کریں تو اس سے دباؤ آتا ہے؟'
بابر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا 'دباؤ تو کچھ نہیں ہے، معاف کیجیے گا میں نے یہ ٹوئٹ دیکھی نہیں ہے اس لیے اس حوالے سے زیادہ معلومات بھی نہیں ہے'۔کپتان نے مزید کہا 'ایسا نہیں ہے کہ ہم پر دباؤ بڑھتا ہے، کوشش ہوتی ہے مخالف کے خلاف اچھی تیاری کرکے میدان میں اتریں اور بہترین کرکٹ کھیلیں'۔
So, this Sunday, it’s:
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 10, 2022
152/0 vs 170/0
???????? ???????? #T20WorldCup
خیال رہے کہ سیمی فائنل میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شرمناک شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کی تھی۔ وزیر اعظم کا اشارہ بھارت کی 10 وکٹوں سے شکست کی طرف تھا۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور 152رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔اسی طرح اب ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھی بھارت کے 168 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 170 رنز بنائے اور میچ 10وکٹوں سے جیتا۔