بپاشا اور کرن سنگھ گروور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

karan bipasha
کیپشن: karan bipasha
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور  اداکار کرن سنگھ گروور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بپاشا اور کرن کے ہاں ہفتے کے روز ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔اداکار جوڑے کی جانب سے رواں برس اگست میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں جلد والدین بننے والے ہیں، بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا 'ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا'۔

انہوں نے لکھا تھا کہ 'ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں'۔خیال رہےکہ جوڑے کے گھر شادی کے 6 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،   بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔