استاد کی شاگرد کیساتھ بدفعلی کی کوشش، ویڈیو وائرل

teacher harassment students
کیپشن: teacher harassment students
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شاد باغ میں استاد کی شاگرد کیساتھ بدفعلی کی کوشش،والدین اور محلہ داروں نے استاد کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ملزم کی درگت بنا ڈالی، ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر  وائرل کردی ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-12/news-1668243801-1084.jpg

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدفعلی کی کوشش کرنیوالے قاری عبدالرحمان کے سراور داڑھی کے بال بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے مونڈ دئیے ہیں، ویڈیو میں مبینہ ملزم کو کان پکڑوا کر معافی منگوائی گئی، محلہ داروں نے ملزم کو بلے اور تھپڑ مارے، ملزم عبدالرحمان نے والدین کو تحریری معافی نامہ دیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-12/news-1668243890-7041.jpg

ملزم نے ویڈیو بیان میں جرم کا اقرار کرتے ہوئے معافی بھی مانگی، والدین اور محلہ داروں نے تو ملزم کو حوالہ پولیس نہ کیا بلکہ ملزم کی درگت بنا کر معافی نامہ کے بعد چھوڑ دیا، تاہم پولیس نے خود کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کی کوشش کرنے والے قاری حبیب الرحمان اور اس پر تشدد کرنیوالے ندیم،بلال،سہیل اور شریف   کو حراست میں لے لیا۔