(عابد چوہدری)قتل کی چھ وارداتوں اور پولیس مقابلوں کے اشتہاری ملزم کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے صدر ڈویژن پولیس نے قتل کے 2مقدمات کا خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم ٹرپل مرڈر کے 2مقدمات سمیت پولیس مقابلوں اور اقدام قتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم سرفراز کئی سالوں سے پنجاب کے اضلاع نام تبدیل کر کے مفروری کی زندگی بسر کر رہا تھا،ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم کو مختلف معلومات سمیت دن رات کی محنت کے بعد گرفتار کیا گیا،ملزم نے قتل کی 2وارداتوں میں 6افراد کو قتل کیا اور بعد ازاں پولیس مقابلہ بھی کیا،ملزم قتل جیسے متعدد سنگین مقدمات میں لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا۔