ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 133 ضمنی الیکشن،انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے

NA- 133 by Election 2021
کیپشن: NA- 133 by Election 2021
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو آج انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔

این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کی وفات سے خالی ہوئی تھی، اب مسلم لیگ نون کی طرف سے ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے، اس حلقہ میں 12 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر باسط علی آج انتخابی نشان الاٹ کریں گے۔

پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔