توہین عدالت پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

 توہین عدالت پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ملازمت پر بحال نہ کرنے پر  چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری،لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری  پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد  2 درجن ہوگئی

ملازمت پر بحال نہ کرنے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، اس طرح سے لاہور ہائیکورٹ میں  چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 24 ہوگئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہلیتھ ڈاکٹر شیر سمند کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف مبینہ مالی بدعنوانیون کے الزام میں مقدمہ درج کروا کرنوکری سے برطرف کردیاگیا، بعدازاں درخواست گزار نے چیف سیکرٹری کو بھی ملازمت پر بحالی کےلئے اپیل کی لیکن میری درخواست پر کوئی شنوائی نہ ہوئی جس پر  لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو زیر التواء درخواست پر دوماہ میں قانون کے مطابق فیصلےکا حکم دیا ۔عدالت کے بیس مارچ 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد چیف سیکرٹری سے جواب طلبی کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد دو درجن ہوگئیں ہیں۔