لاہور ہائیکورٹ کا کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ کو  اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےکرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے شیغان اعجاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور پی سی بی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پی سی بی نے 20 مارچ 2017 کو اسپاٹ فکسنگ کےالزام میں کرکٹر شرجیل خان پر کھیلنے کی پابندی عائد کرتے ہوئے نام ای سی ایل میں شامل کردیا تھا، اب کھیلنے پر پابندی ختم ہوچکی ہے، کسی محکمے میں کوئی انکوائری بھی زیرالتوا نہیں،عدالت اس سے قبل کرکٹر ناصرجمشید کا نام بھی ای سی ایل سے نکال چکی ہے۔

درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سےنکالنے کا حکم دے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نےعدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک نام ای سی ایل سے نکالنے کا نہیں کہا۔

عدالت نے  وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کرکٹر شرجیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer