بجلی پر چلنے والی پہلی پاکستانی موٹر سائیکل سڑکوں پر دوڑنے کو تیار

بجلی پر چلنے والی پہلی پاکستانی موٹر سائیکل سڑکوں پر دوڑنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد سعید) پاکستان میں الیکٹرک گاڑی، موٹر سائیکل اور الیکٹرک رکشا کی تیاری اور اس کی افادیت کے حوالے سے جیلٹو الیکٹرک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راحیل اقبال نے پریس کانفرنس کی.

 میڈیا سے گفتگو میں جدید ٹیکنالوجی کے فنکشن کے بارے میں بریف کیا گیا، لاہور پریس کلب میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر جیلٹو الیکٹرک راحیل اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی پریشانی سے آزاد بجلی پر چلنے والی پہلی پاکستانی موٹر سائیکل سڑکوں پر دوڑنے کو تیار ہے، بجلی سے چارج شدہ موٹر سائیکل پر ماہوار ہزاروں کا خرچ 900روپے تک آجائے گا۔

 دوسری جانب نئی صنعت کے قیام سے 10 لاکھ نوکریوں کے مواقع حاصل ہونگے، جدید ٹیکنالوجی کی حامل موٹرسائیکل کی قیمت 80 ہزار روپے رکھی گئی ہے جولٹا ای موٹر سائیکل کے استعمال سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی آئے گی وہیں الیکٹرک موٹرسائیکل چلانے والوں کے اخراجات بھی کم ہونگے.

Sughra Afzal

Content Writer