بغاوت کیس، نواز شریف کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

بغاوت کیس، نواز شریف کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا عدالت پیش جبکہ نواز شریف عدالت پیش نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں3رکنی فل بینچ نے ہائیکورٹ میں سماعت کی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور صحافی سرل المیڈا عدالت پیش ہوئے،  عدالت نے نواز شریف کے بارے میں پوچھا کہ وہ کیوں نہیں آئے جس پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ نوازشریف  کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست  جمع کروائی گئی ہے ،  عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے  درخواستگزار وکیل سے استفسار کیا کہ ان کی درخواست دکھائی جائے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا کہنا تھا کہ  آپکی درخواست کےساتھ حلف نامہ نہیں ہے، احتساب عدالت کے جج نےخاقان عباسی اورسرل المیڈا کا پوچھا کہ وہ آئےہوئےہیں؟ جس پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ  کمرہ عدالت میں موجود ہیں،صحافی سرل المیڈا کے بارے عدالت کا کہنا تھا کہ کیا وہ پاکستانی شہریت رکھتےہیں؟وکیل نے جواب دیا کہ جی سرل المیڈاپاکستانی شہریت رکھتےہیں۔ 

عدالت نے فل بینچ  کی آئندہ سماعت پرنوازشریف کی حاضری کویقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer