ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف پہلےٹی20 میچ میں زبردست کامیابی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف پہلےٹی20 میچ میں زبردست کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ  میں  153 رنز سے کامیاب حاصل کرلی۔پاکستان کی ویمنز ٹی20 کرکٹ میں یہ سب سے بڑی فتح ہے۔سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم  نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 237 رنز بنائے تھے، جس کے جواب   میں مہمان ٹیم 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کیلئے فاطمہ ثنا نے 3،سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2،2 وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹر عائشہ ظفر   تیز ترین سنچری اسکور کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بیٹر بن گئیں ہیں۔عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 102رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی،

عالیہ ریاض نے 48 اور گل فیروزہ نے 37 رنز بنائے۔