سٹی 42: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا بانی کو فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی موجودگی میں ہسپتال منتقل نہیں کیا جارہا ۔ ڈیمانڈ کرتے ہیں بانی کو منگل سے قبل ہسپتال منتقل کیا جائے ۔
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے روانگی سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا اپنی اور اخلاقی درجے کی پستی پر موجود لوگوں نے آج بھی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں کروائی ۔آج تمام پارلیمینٹرین اڈیالہ آئے تھے،انکو روکا گیا،بدتمیزی کی گئی ۔انکو پتہ تھا صوبے کا چیف ایگزیکٹو آرہا یے لیکن رکاوٹ پیدا کی گئی،یہ بار بار ہو رہا ہے ۔انشاءاللہ اس بار ہمارا رویہ تھوڑا سخت ہو گا۔
پاکستانی عوام کو تشویش ہے،اسکی صحت کے معاملہ کو نارمل نہیں ہونے دیں گے .بانی کو فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی موجودگی میں اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا نہ ملاقات کرائی جا رہی .میں فیملی کو بتانے آیا ہوں انکے ساتھ کھڑا ہوں اور انکے ساتھ ہر حد تک جاؤں گا .بانی کی اہلیہ سے بھی فیملی کو ملنے نہیں دیا جا رہا .ڈیمانڈ کرتے ہیں بانی کو منگل سے قبل اسپتال منتقل کیا جائے ۔فیملی اور ذاتی ڈاکٹر کی نگرانی میں جلد انکا علاج شروع ہو۔یہ فیملی اور ڈاکٹر کو نہیں ملنے دے رہےانکے ارادے ہمیں خطرناک لگتے ہیں
ہم اس دفعہ منگل کو تھوڑے سخت رویے کے ساتھ منگل کودوبارہ آئیں گے ۔ہم کوئی غیر آئینی ڈیمانڈ نہیں کر رہے،یہ انسانی حقدار ہیں اور جیل مینوئل میں بھی لکھا ہے،قیدی کو مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرانے دیا جائے ۔بانی کو تین سال جیل میں ہو گئے،وہ جعلی پلیٹ لیٹس گرا کر لندن بھاگ جاننے والوں کی طرح کمزور نہیں
بانی اب اگر صحت کا کہہ رہا ہے تو انکی آنکھ کا سنگین مسئلہ ہے ہم یہ برداشت نہیں کریں گے ۔اگلے منگل کو اس سے سخت رویے کے ساتھ آئیں گے ۔
سخت رویہ منگل کے دن پتہ لگے گا۔