ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کی منظوری، فلم انڈسٹری کیلئے نئی راہیں کھل گئیں

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کی منظوری، فلم انڈسٹری کیلئے نئی راہیں کھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پنجاب میں فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں گورنر پنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ قانون پورے صوبے میں نافذ العمل ہو گیا ہے۔

نئے قانون کے تحت پنجاب فلم سٹی اتھارٹی قائم کی جائے گی، جس کا مقصد فلم انڈسٹری کی بحالی، روزگار کے مواقع اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہےمنصوبے کے اہم نکات کے مطابق فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا اورسینما کی ترقی کیلئے ون ونڈو سہولت کاری فراہم ہوگی جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں موبائل، اوپن ایئر اور کمیونٹی سینما قائم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق منصوبے میں بند سینما ہالز کو جدید سہولیات کے ساتھ بحال کرنے اور  پرانی فلموں کی ڈیجیٹائزیشن اور سینما ورثے کا تحفظ کرنا بھی شامل ہے  اس اقدام سے نہ صرف فلمی صنعت کو نئی زندگی ملے گی بلکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے دروازے بھی کھلیں گے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔