ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا بجلی چوری کیخلاف آپریشن، لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

لیسکو کا بجلی چوری کیخلاف آپریشن، لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کوٹ لکھپت ڈویژن کی حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

لیسکو کے آپریشن کے دوران اللہ ہو انڈسٹریل اسٹیٹ میں لاکھوں روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی ایکسیئن کوٹ لکھپت ڈویژن امجد حسین ناگرہ کے مطابق صارف نے میٹر کی سکیورٹی بریچ کر کے بجلی چوری کی اور میٹر کو 81 فیصد سلو کر رکھا تھا۔

حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ٹرانسفارمر اور میٹر موقع پر اتار کر قبضے میں لے لیا گیا جبکہ صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔