عرفان ملک: پنجاب میں بنوں حملے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ چیک پوسٹوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پنجاب کی سرحدوں کے ساتھ قائم تمام چیک پوسٹوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے کور کیا جائے گا جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کو پولیس ناکوں اور چیک پوسٹس سے فوری طور پر منسلک کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی لازم قرار دے دی گئی ہے جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری الرٹ سسٹم فعال کیا جائے گا۔
حساس ناکوں پر اضافی نفری تعینات کرنے اور جدید ڈیجیٹل نگرانی نظام نصب کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔