ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین روز قبل اغوا ہونے والے شہری کی لاش ٹھوکر نہر سے برآمد

تین روز قبل اغوا ہونے والے شہری کی لاش ٹھوکر نہر سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر سے تین روز قبل اغوا ہونے والے شہری کی لاش برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 37 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے جو سمن آباد کا رہائشی تھا ، اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ٹھوکر نہر سے برآمد ہونیوالی نعش رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔