ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس افسران کے تقررو تبادلے

ٹریفک پولیس افسران کے تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور ٹریفک پولیس میں انتظامی بنیادوں پر تقرر و تبادلوں کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 25 لائسنس انچارجز اور 14 بیٹ افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق مختلف لائسنس انچارجز کو ٹریفک سیکٹرز میں بیٹ افسران کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک انسپکٹر محمد عاصم کو انچارج لبرٹی لائسنسنگ، خالد محمود کو انچارج گریٹر اقبال جبکہ شاہد محمود کو پولیس خدمت مرکز بحریہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح شگوفتہ شاہین کو انچارج ڈیفنس سینٹر، ٹریفک انسپکٹر رانا صداقت کو انچارج واپڈا ٹاؤن اور ساجد سلیم کو انچارج پولیس خدمت مرکز کاہنہ مقرر کیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے نئے تعینات ہونے والے تمام انچارجز اور بیٹ افسران کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید برآں تمام ڈرائیونگ سنٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والے شہریوں کی ٹیسٹنگ ویڈیوز محفوظ رکھی جائیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی ٹی او لاہور نے خواتین اور سینئر سٹیزنز کو تمام ڈرائیونگ سنٹرز میں ترجیحی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک افسران شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور بہتر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنائیں۔