ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ  شیئر کر دی۔

 اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جانے والی صرحا اصغر  اپنے شوہر لالہ عمر کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، دونوں کی محبت بھری جوڑی سوشل میڈیا پر بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔

 اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضیٰ کو دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں تمام افراد سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں دکھائی دیے، سحر نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ نصیب اچھے کرے، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ نے بھی صرحا اصغر کو مبارک باد پیش کی ہے۔