ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا‘‘؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران

’’ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا‘‘؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت کی فوج کئی روز تک پاکستانیوں کے صبر کو آزمانے والی جارحیت کرتی رہی اور پاکستان بھر مین عوام کسی معمولی تشویش کے بغیر روزمرہ کے کام کاج مین مصروف رہے اور یہ کہتے رہے کہ جب ہم جواب دیں گے تو جارح کے ہوش اڑ جائیں گے، سب کو اپنی فوج پر اعتماد تھا، جب فوج نے جنگ آغاز کی تب ھی پاکستانیوں کا اپنے شہروں، دیہاتوں کی گلیوں میں اطمنان قابلِ دید تھا۔ بے خوفی کے ان مناظر نے جنگ کے دنوں میں پاکستان مین اتفاً موجود معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو حیران کردیا۔

وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے۔

ڈریو بنسکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی۔

 ڈریو بِنسکی دراصل اسلام آباد سے واپسی کا ارادہ رکھتے تھے مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے وہ سفر نہ کرسکے۔ وہ اندر سے ڈرے ہوئے تھے۔

بِنسکی نے کہا، ’’میں ابھی پاکستان میں پھنس چکا ہوں کیونکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے تمام ہوائی اڈے بند ہوگئے ہیں۔ لیکن میں محفوظ ہوں، شکر گزار ہوں، اور شمالی علاقوں کی مزید کھوج کےلیے پُرجوش ہوں۔‘‘

ڈریو بِنسکی نے اپنی ویڈیو ز میں پاکستانی شہریوں کا احتجاج بھی دکھایا ، جن میں لوگ پرامن طریقے سے بھارتی حملوں کی مخالفت کر رہے تھے۔ ڈریو نے کہا ’’یہاں کے لوگ صورتحال سے پریشان نہیں لگ رہے۔ دکانیں کھلی ہیں، زندگی معمول پر ہے، جیسے یہ بس ایک عام دن ہو۔‘‘

امریکی یوٹیوبر کے انداز میں حیرت ہے، لیکن بھارتی حملوں پر تنقید بھی ہے جو نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ بے گناہ شہریوں کو سفر اور روزمرہ زندگی میں مشکلات میں بھی دھکیل رہے ہیں۔

بھارت نے سات مئی کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے نو مقامات پر 24 میزائل داغے تھے، جس کے بعد پاکستان نے دفاعی ردِعمل کے طور پر  فوری جواب دیا جو انتہائی محدود تھا، اس جواب سے پانچ انڈین طیارے تباہ ہوئے اور  کشمیر میں ایک انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر خاکستر ہوا تھا۔

ڈریو بِنسکی نے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، یہ کوئی فلم نہیں، اصل زندگی ہے۔ امن بناؤ، جنگ نہیں۔‘‘

جنگ سے خوفزدہ امریکی وی لاگر نے  بتایا کہ اب وہ زمینی راستے سے کابل جانے اور وہاں سے پرواز پکڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ  سیاح، جو دنیا کے مختلف حصوں کا سفر کر چکا ہے، پاکستان میں رہتے ہوئے نہ صرف خود کو محفوظ سمجھ رہا ہے بلکہ یہاں کے لوگوں کی بردباری، پرامن رویے اور حالات کو سنبھالنے کی صلاحیت کا بھی اعتراف کر رہا ہے۔

یہ منظرنامہ بھارت کے نام نہاد بیانیے کی تردید ہے اور دنیا کو یہ دکھانے کے لیے کافی ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن عزت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔