سٹی 42: پی ایس ایل سیزن 10کے بقیہ 8میچز ری شیڈول کردیے گئے
پی ایس ایل کے باقی میچز 17 سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے،پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز راولپنڈی سے ہوگا،پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کیلئے 2 دن کا وقت دے دیا گیا،پی ایس ایل کی فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گی،
17 اور 18 مئی کو لیگ کے دو، دو میچز کھیلے جائیں گے،19 اور 20 کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیمیں آرام کریں گی،21 مئی سے کوالیفائر ، سیمی فائنلز اور فائنل لاہور میں کھیلا جائیگا،
پی ایس ایل سیزن10کا نیا شیڈول پی سی بی جلد جاری کرے گا،