ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرپورٹ پر کارروائی،جعلی ادویات سمگلنگ کی کوشش ناکام

ایئرپورٹ پر کارروائی،جعلی ادویات سمگلنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  کلیم اختر:علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی،بدنام زمانہ سمگلرز کی جعلی ادویات ودیگر  سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے آنیوالے مسافر سے ادویات اور انجکشنز کو بڑی تعداد میں ضبط کیا گیا،کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر سخت نگرانی کی گئی،نگرانی کرنے پر مشکوک حرکات کی بنا پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی۔

 حکام کے مطابق مسافر ادویات اور انجکشنرز خفیہ طریقہ سے بیگ میں چھپا کر لے جارہا تھا ۔ضبط شدہ ادویات و انجکشنز کی تخمینہ مالیت 10ملین سے زائد بتائی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش پرمسافر عابد حسین سمیت 9 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیا۔