سٹی 42: نولکھا میں شہری کے 50لاکھ کے پاور ٹولز کے چوری کا معمہ حل ہوگیا ،پاور ٹولز لانے والےکنٹینر کا ڈرائیور ہی مرکزی ملزم نکلا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیا،ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی،انچارج انویسٹی گیشن محمد جاوید کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی گئی ،ملزم گرفتارہوگئے ،
گرفتار ملزموں میں کنٹینر ڈرائیور عبدالوحید اور اس کا ساتھی آصف شامل ہیں
ملزموں سے 50لاکھ کےپاور ٹولز ،ڈرل مشین،کٹر بلیڈ برآمد ہوئے ، انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق گاڑیوں کے سپیئر پارٹس ودیگر قیمتی سامان بھی برآمد ہوا، ملزموں کوقرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،
Stay tuned with 24 News HD Android App