ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پودوں کی صحت کا عالمی دن ؛ پی ایچ اے کی شجرکاری مہم

پودوں کی صحت کا عالمی دن ؛ پی ایچ اے کی شجرکاری مہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پودوں کی صحت کے عالمی دن پر پی ایچ اے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی 
قرشی پارک میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری تقریب ہوئی ، کنال مسلم ٹاؤن روڈ ، لال پل ، کیمپس ، جناح انڈر پاس کے دونوں اطراف شجرکاری کی گئی ، شجرکاری مہم کے تحت 2 ہزار مقامی سایہ دار و پھلدار درختوں کی شجرکاری کی گئی،قرشی پارک میں شہریوں نے پودے لگائے ،ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا بھی کی،
تقریب میں قرشی پارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شفیق رضا نے بھی پودا لگایا،المتاس ، ارجن، جامن ، السٹونیا،بوگن بیل ودیگر درختوں کی شجرکاری کی گئی 
پی ایچ اے رواں مالی سال میں اب تک 10 لاکھ پلانٹس کی شجرکاری کرچکا ہے،شہریوں میں اڑھائی لاکھ سے زائد پودے تقسیم کیے گئے،لنگز آف لاہور پروجیکٹ میں 1 لاکھ سے زائد ، ستوکتلہ ڈرین 30 ہزارپودے لگائے
بابو صابوانٹر چینج 25 ہزار ، نیاز چوک 19ہزار 5 سو پودوں کی شجرکاری کی گئی،سگیاں روڈ 10 ہزار ، چائنہ سکیم ڈرین 8 ہزار پودوں کی شجر کاری کی گئی،شاہدرہ فلائی اوور 54 سو ، فیزوز پور روڈ 6 چھ ہزار پودے لگائےجاچکے ہیں