علی ساہی :صوبائی کابینہ نے کچے ، بلیک بک و ریڈ بک کےاشتہاریوں کی انعامی رقم کی منظوری دے دی ، صوبائی کابینہ کی بیلک بک کے 40اشتہاریوں کی گرفتاری پرانعامی رقم کی منظوری دی۔
مراسلہ کے مطابق ریڈ بک کے 30اشتہاریوں کی گرفتاری پر انعامی رقم کی منظوری دی ، انویسٹی گیشن برانچ نے 36 اشتہاریوں انعامی رقم طے کرنے کی سفارش کی گئی،4اشتہاریوں کی انعامی رقم بڑھانے کی سفارش کی گئی ،سی ٹی ڈی ریڈ بک نے 13اشتہاریوں کی انعامی رقم طے کرنے کی سفارش کی گئی،17اشتہاریوں کی انعامی رقم بڑھانے کی سفارش کی گئی ۔
ڈی جی خان اور راجن پور میں 20خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 10ملین انعامی رقم منظوری دیدی گئی،صوبائی کابینہ نے 70اشتہاریوں کی گرفتاریوں کی انعامی رقم کی منظوری دیدی گئی،محکمہ پراسیکیوشن و محکمہ خزانہ نے بھی انعامی رقم دینے اوربڑھانے کی سفارش کی تھی ۔
صوبائی کابینہ کی خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاریوں پر انعامی رقم بڑھانے و دینے کی منظوری دی گئی۔